قومی
ریاض حسین انجم کے چھاپے، 6 گرانفروش گرفتار کروادئیے


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج اور6، افراد کو موقع سے گرفتار کرادیا۔انہوں نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے شہر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور پھل و سبزی، چکن، روٹی، کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے205، انسپکشنز کیں اور گرانفروشی پر دکانداروں کو21 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دکانوں پرنرخناموں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہے لہذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے۔



