جنرل عاصم منیر نے ایک نئی عسکری تاریخ رقم کی ہے، اسد محمود


فیصل آباد(94 نیوز) انجمن اسلامیہ طارق آباد کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے مہان خصوصی ایم پی اے اسدمحمود، صدرپرویزخالدشیخ، عدیل پرویز، حاجی محمدمنظور نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر وہ مردِ مجاہد ہیں جنہوں نے "آپریشن بنیان المرصوص” کی صورت میں نہ صرف دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے بلکہ ایک نئی عسکری تاریخ رقم کی ہے۔ وفاقی حکومت نے ایک تاریخ ساز فیصلہ کرتے ہوئے سپہ سالارِ پاکستان جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بلند ترین فوجی عہدے پر ترقی دے کر ایک عظیم جرنیل کی فراست، بصیرت اور بے مثال عسکری قیادت پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے بھارت جیسے ازلی دشمن کو ناکوں چنے چبوانا وہ کارنامہ ہے جس نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ جنرل سید عاصم منیر کو یہ اعزاز ملنا نہ صرف ان کی غیر معمولی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ پاکستان کی عسکری عظمت کا اعلان بھی ہے، ترقی ان کے لیے حق کا درجہ رکھتی ہے آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن اور اس کے تمام معاونین کے ہوش اڑادئیے۔ 10 مئی کی صبح نماز فجر کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کی توقعات کے عین مطابق اللہ تعالی کی خصوصی مدد اور نصرت سے الحمدللہ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا اور بھارت کی جانب سے مسلسل 3 رات و دن سے جاری فضائی دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا انھوں نے مزید کہا بھارت کی طرف سے بزدلانہ کارروائی کا مضبوط دفاعی انداز میں جواب دینے اور بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اپنے سے بڑی طاقت کو شکست دینا اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان کی پروفیشنل افواج کی مہارت کا ثبوت ہے افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی مکار دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا دیا یہی بھارت کی سیاسی و سفارتی موت ہے ک فوج نے جسطرح آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو دھول چٹائی اسکی مثال نہیں ملتی بھارت کے روسی ساختہ سخوئی طیاروں اور براہموس میزائلوں کے اڈوں کو تباہ کردیا۔ اللہ کی خاص مدد سے بھارت کی درجنوں اہم فوجی تنصیبات کو اس شدت سے نقصان پہنچایا کہ دشمن ناک سے لکیریں نکالتا ہوا امریکہ اور دیگر ممالک سے منتیں کرنے لگا کہ اگر پاکستان جنگ کو طول نہ دیے تو ہم بھی جنگ بندی کے لیے تیار ہیں تقریب سے حاجی عابد،میاں وحید،محمدرضانے بھی خطاب کیا۔



