international

There is a state of emergency in India but Modi is not announcing it, says Abhijit Deep's Crouch Janata Party.

New Delhi (94 Web News Desk) بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی (C.J.P.) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے الزام عائد کیا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں میرا تعاقب کر رہی ہیں، جبکہ انٹیلی جنس بیورو (IB) کے اہلکار رہائش گاہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ابھیجیت دیپکے نے خدشہ ظاہر کیا کہ ترنگا مارچ سے قبل دہلی پولیس مجھے حراست میں لے سکتی ہے۔ بھارت میں ایمرجنسی جیسی صورتِ حال ہے، تاہم نریندر مودی اس کا اعلان نہیں کر رہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابھیجیت دیپکے نے کہا ہے کہ میں قومی پرچم لہرانے کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہوں، اگر ملک میں ترنگا لہرانا جرم ہے تو میں اس کی سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔ سی جے پی نے اپنے کارکنوں اور عوام سے نئی دہلی کے علاقے کناٹ پیلس کے سینٹرل پارک میں جمع ہو کر قومی پرچم لہرانے کی اپیل کی ہے۔ یہ مارچ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کا حصہ ہے، جن پر انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرِ ثانی (ایس آئی آر) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نئی دہلی میونسپل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کے لیے مختص سینٹرل پارک 16 And 17 اکتوبر کو بند رہے گا۔ اس فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے ابھیجیت دیپکے نے کہا ہے کہ اگر میری جماعت 100 مختلف مقامات پر ترنگا لہرانے کا اعلان کرے تو کیا حکام تمام مقامات بند کر دیں گے؟ انہوں نے سوال کیا کہ اگر کسی سیاسی ریلی کے دوران قومی پرچم لہرانے کا اعلان کیا جائے تو کیا وہ ریلی بھی منسوخ کر دی جائے گی؟ دیپکے نے کہا ہے کہ حکام باضابطہ طور پر اعلان کریں کہ وہ ترنگا نہیں لہرانے دیں گے۔ دہلی پولیس مجھے کسی بھی وقت حراست میں لے سکتی ہے، تاہم میں اس طرح کے اقدامات سے خوفزدہ نہیں ہوں گا۔ انہوں نے اپنی جماعت کے ساتھیوں سورو داس اور اشوتوش رانکا کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ لوگوں کو قومی پرچم لہرانے پر جیل بھیجا جا رہا ہے۔ دیپکے نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ انہیں قومی پرچم سے اتنی نفرت کیوں ہے اور اگر ایسا ہے تو کیا وہ وزیرِ اعظم رہنے کے اہل ہیں؟ ہماری جماعت حکومت تبدیل کرنے کا مطالبہ نہیں کر رہی، بلکہ وہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ ایک آزاد اور غیر جانب دار شخصیت کی تقرری چاہتی ہے۔ ملک میں ایمرجنسی جیسی صورتِ حال ہے، تاہم نریندر مودی اس کا اعلان اس لیے نہیں کر رہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ایسا کرنے سے ان کی ساکھ متاثر ہو گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button