ایم ڈی واسا نے مسنگ مین ہولز اور سلیبس کو فوری کور کرنے کیلئے کوئیک رسپاس فورس تشکیل دیدی


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے مسنگ مین ہولز اور سلیبس کو فوری کور کرنے کیلئے کوئیک رسپاس فورس تشکیل دیدی جو رات کے اوقات کار میں بھی مسنگ مین ہولز اور سلیبس کو کور کرنے کیلئے کام کریگی۔ ایم ڈی واسا کی ہدایت پر جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق واسا فیصل آباد کی جانب سے ایک کوئیک رسپانس فورس قائم کی گئی ہے جو چوبیس گھنٹے مسنگ مین ہولز اور سلیبس کو کور کرنے کے لئے تیار رہے گی۔ کوئیک رسپانس فورس کی سپرویژن اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی آر سی کریں گے اور فورس کے اراکین واسا ہیڈ آفس میں ہائی الرٹ رہیں گے تاکہ رات کے اوقات میں کسی بھی جگہ مسنگ مین ہولز کی نشاندہی یا اطلاع موصول ہو تو فوری طور پر اسے کور کیا جا سکے۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مسنگ مین ہولز اور سلیبس کو کور کرنے کے لئے واسا فیصل آباد ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی روڈ ، سٹریٹ یا کسی بھی مسنگ مین ہولز کی نشاندہی پر ہنگامی بنیادوں پر اسے کور کیا جارہا ہے کیونکہ قیمتی انسانی زندگیوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد چوبیس گھنٹے سروسز ڈیلیوری کے لئے متحرک ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔



