ایم ڈی واسا طوفانی بارش میں سٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں پہنچ گئے

سمندری روڈ، منروا کلب روڈ، کوہ نور چوک، سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن کا دورہ کیا، واسا سٹاف کو نکاسی آب جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ صبح سے ہونیوالی بارش کے پانی کے فوری اخراج بارے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے سمندری روڈ، منروا کلب روڈ، کوہ نور چوک، سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کا وزٹ کیا اور وہاں پر موجود واسا افسران اور سٹاف کو نکاسی آب جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تاکید کی تمام ڈی واٹرنگ سیٹس اور دیگر مشینری کو استعمال کرتے ہوئے مین روڈز کو جلد بارشی پانی سے کلیئر کیا جائے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ بارش کی مکمل نکاسی تک فیلڈ سٹاف کام کرتے ہوئے نظر آئیں، کسی قسم کی سستی قابل قبول نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بارش کے پانی کے فوری اخراج کے لئے تما وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ایم ڈٰ واسا نے آپریشنز ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ سٹاف کی نگرانی کریں اور فیلڈ میں تسلسل کے ساتھ وزٹ کریں تاکہ نکاسی آب میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا کی ہدایت پر ہائی الرٹ آپریشنز سٹاف نے مختصر وقفہ سے سرگودھا روڈ لاثانی پلی، جی ٹی ایس چوک، عبداللہ پور چوک، مدینہ ٹاؤن، شیخوپورہ روڈ، نڑوالا روڈ سمیت دیگر مین روڈز اور چوراہوں کو بارشی پانی سے کلیئر کردیا۔



