FDA auction, 13 Commercial properties 29 Sales in crores of Rs


Faisalabad(94 News City Reporter) Director General Faisalabad Development Authority (FDA) محمد آصف چوہدری کے احکامات پر ادارے کے مالی حالات کو مزید مستحکم بنانے اور آمدن میں اضافے کے لئے ایف ڈی اے کی ملکیتی 13 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی میں فروخت سے مجموعی طور پر 29 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔ نیلام عام کی تقریب ایف ڈی اے کمپلیکس میں منعقد ہوئی اور نیلامی کے شفاف و منظم عمل کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی سربراہی میں قائم نیلام کمیٹی نے کی۔ نیلامی میں مختلف علاقوں میں واقع ایف ڈی اے کی ملکیتی کمرشل جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کی گئیں، جن میں ملت ٹاؤن میں ساڑھے چار مرلہ کی کیٹیگری کی 10 دکانیں، سر سید ٹاؤن تھری میں 14 مرلے کا ایک پلاٹ اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں تعلیم و صحت کی سہولیات کے لیے مختص دو یوٹیلیٹی سائٹس کے رقبہ جات کی کامیاب بولی دی گئی۔ نیلام عام کی کارروائی میں کثیر تعداد میں خواہشمند خریداروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی اور اپنی پسند کے پلاٹس کے حصول کے لیے بولیاں پیش کیں۔ کامیاب بولی دہندگان کی جانب سے مختلف پلاٹس کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار ایف ڈی اے کی ملکیتی جائیدادوں کی تجارتی اہمیت اور سرمایہ کاری کے امکانات کا عکاس ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات کے تحت ادارے کے مالی وسائل میں اضافے، آمدن کے ذرائع کو مؤثر بنانے اور دستیاب اثاثوں سے بہتر استفادہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمرشل پلاٹس کی نیلامی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ادارے کی مالی بنیادوں کو مضبوط بنانا اور شہری ترقی سے متعلق منصوبوں کے لیے وسائل کی دستیابی بہتر کرنا ہے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ادارے کے مالی استحکام، شفافیت، بہتر انتظامی امور اور شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔



