قومی

ایف ڈی اے میں نیلامی کا عمل 23 دسمبر سوموار کو ہوگا

فیصل آباد (94 نیوز) ایف ڈی اے کے ملکیتی مختلف رقبہ جات کے رہائشی و کمرشل پلاٹس کی فروخت کرایہ داری کیلئے نیلامی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جو سوموار 23 دسمبر کو ایف ڈی اے کے مرکزی دفتر میں صبح ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہوگی۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف کی طرف خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ خواہشمند افراد کو بولی میں حصہ لینے کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے نیلام کمیٹی کو تاکید کی ہے کہ بولی کے عمل کو ہرلحاظ سے مکمل طور پر شفاف اور منظم رکھاجائے۔ انہوں نے بتایا کی نیلامی میں گلستان پلازہ ملت روڈ کے فرسٹ ، سیکنڈ ، روف ٹاپ اور لوئر گرائونڈ فلور پر مختلف رقبہ کی دکانات، مدینہ ٹائون ، گلستان کالونی نمبر2، آئرن مارکیٹ ، ٹرک سٹینڈ جھنگ روڈ ، احمد نگر اور ملت ٹائون میں سکول ،بنک اور دیگر پبلک یوٹیلٹی کی سائٹس کو کرایہ پر دینے، احمد نگر ، ملت ٹائون اور مدینہ ٹائون میں مختلف رقبہ کی دکانات اور کمرشل پلاٹس کی فروخت ، چالیس مختلف پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کے علاوہ احمدنگر ، علامہ اقبال کالونی ، ملت ٹائون میں تعلیم و صحت کیلئے مختص پلاٹ فروخت کیلئے بولی میں پیش کئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج نے نیلامی کی شرائط کے بارے میں بتایاکہ ہر بولی دھندہ کو نیلام سے قبل زرضمانت بنک ڈرافٹ،پے آرڈر /یا کیش بنام ایف ڈی اے مجاز آفیسر کے پاس جمع کرانا ہوگا۔ کامیاب بولی دھندہ زر نیلام کا 1/3حصہ تاریخ نیلامی سے سات یوم کے اندر جبکہ باقی حصہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی حتمی منظوری کے تیس یوم کے اندر جمع کروانے کا پابند ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ ایڈوانس ٹیکس/سٹمپ ڈیوٹی ودیگر محکمانہ ٹیکس وغیرہ خریدار کے ذمہ ہونگے ۔خریدے گئے مخصوص پلاٹ کو کسی دیگر مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ کاروباری افراد کے لئے نیلامی میں رہائشی و کمرشل پلاٹس خریدنے کا یہ سنہری موقع ہے کیونکہ نیلام عام میں بولی کے لئے پیش کئے جانے والے پلاٹس بہترین لوکیشنز پر واقع ہیں جو مستقبل میں خاطر خواہ نفع بخش ہو سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button