بین الاقوامی

ایران، امریکہ مذاکرات خوش آئند ہیں، فریقین سنہری موقع سے فائدہ اُٹھائیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (94 نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ خلوص نیت کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیں۔

 اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ اس سفارتی موقع کو ایک اہم پیش رفت سمجھتے ہیں اور فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسے ضائع نہ کریں اور تعمیری انداز میں مذاکرات کریں تاکہ دیرپا اور جامع معاہدہ ممکن ہو سکے۔

خیال رہے کہ یہ اہم مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں ہو رہے ہیں جس کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو سفارتی راستے سے حل کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button