انٹر کالجئیٹ سپورٹس کمیٹی کا اجلاس،تعلیمی بورڈ طلباء کے 23 کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کروائے گا، ڈاکٹر حبیب الرحمٰن


فیصل آباد (94 نیوز) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی انٹر کالجئیٹ سپورٹس کمیٹی برائے سیشن 25-2024 کا اجلاس ڈاکٹر حبیب الرحمان سیکریٹری تعلیمی بورڈ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس کی میزبانی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے کی۔ میٹنگ میں ممبران سپورٹس کمیٹی پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد، فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم،پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سمندری ڈاکٹر امتیاز حسین، پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چنیوٹ ظفر اقبال،نمائندہ پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج جھنگ ثاقب نواز قاضی، پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج جڑانوالہ پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی بلوچ، نمائندہ پرنسپل ڈویژنل پبلک اسکول اینڈ کالج فیصل آباد محمد وارث علی منہاس، پرنسپل ساندل کالج فیصل آباد اختر رسول،نمائندہ پرنسپل پنجاب کالج آف کامرس فیصل آبادعامر القیوم، پرنسپل سپرئیر کالج فیصل آبادچوہدری محمد یوسف،, ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن (مردانہ) کی طرف سے سابقہ سیشن 2023-24 کی منعقدہ انٹر کالجئیٹ گیمز کی رپورٹ پیش کی جس پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا اور سیشن کے دوران منعقدہ کھیلوں میں ٹیموں / کھلاڑیوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے اور کھلاڑیوں کو بروقت انعامات کی ادائیگی کے عمل کو سراہا۔ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن (مردانہ) کی طرف سے سیشن 24-2023 کی آل پاکستان انٹر بورڈز میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی مختلف ٹیموں کی شمولیت اور حاصل کردہ پوزیشنز پر رپورٹ پیش کی گئی جس پر کمیٹی نے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کو آل پاکستان انٹر بورڈز کے مقابلہ جات کی مختلف کھیلوں میں گیارہ ٹرافیاں خاص طور پر فٹ بال، کبڈی، اتھلیٹکس اور آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا کی جنرل ٹرافی جیتنے پر مبارک باد پیش کی، چئیر پرسن تعلیمی بورڈ / کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد اورسیکریٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا کھیلوں سے لگاؤ، ڈویژن بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے آل پاکستان انٹر بورڈز مقابلہ جات کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیمیں بھجوانے پرمسرت کا اظہار کیا۔ آل پاکستان انٹر بورڈز فٹ بال اور کراٹے کے مقابلہ جات جو کہ امسال تعلیمی بورڈ فیصل آباد منعقدکروائے گا، آنے والی مہمان ٹیموں کو ہر طرح کی سہولیات دینے اور مقابلہ جات بہترین انداز میں کروانے پر تبادلہ خیال ہوا۔تمام ممبران نے انٹر کالجئیٹ مقابلہ جات برائے سیشن 25-2024 کے لیے تواریخ اور وینیوز کا تعین کیا۔ جو کہ چئرپرسن بورڈ / کمشنر سلوت سعید کی حتمی منظوری کے بعد جلد جاری کر دیا جائے گا۔ رواں سیشن میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد طلباء کے لیے 23 مختلف کھیلوں کا انعقاد کروائے گا۔



