قومی

انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتالII کے زیراہتمام ہسپتال کے لئے سٹریچرز عطیہ

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتالII کے زیراہتمام ڈونرزکے تعاون سے ہسپتال کے لئے16 لاکھ مالیت کے50 سے زائد سٹریچرز عطیہ کئے گئے۔ وائس چانسلرفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر اور جنرل سیکرٹری آمنہ اکرم سے عطیہ وصول کرکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال کے حوالے کیا۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خالدہ رفیق، ڈاکٹر غلام مصطفی نیازی،میڈم ثمرین افضل،محمد پرویز،افضل جالندھری اور دیگر بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے انجمن انسداد منشیات کے تعاون کا شکریہ اداکیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button