آزادی کپ ہاکی لیگ ٹورنامنٹ،تحصیل سٹی نے صدر کی ٹیم کو 4گول سے ہرا دیا، سی ای او اور ڈی او ایجوکیشن کی خصوصی شرکت


فیصل آباد(94 نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام چیف منسٹر آزادی کپ ہاکی لیگ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ضلعی سطح پر تحصیل سٹی اورصدر کے مابین میچ کھیلا گیا۔ تحصیل سٹی نے صدر کی ٹیم کو 4گول سے ہرا دیا۔ سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء، ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر، ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن افتخار خان اور دیگر افسران کے علاوہ شائقین بھی موجود تھے۔ سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ ضلعی سطح پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دِکھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور سکول سطح پر آزادی کپ کے انعقاد سے نچلی سطح سے ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔ کنوینر سردار محمد ساجد، خالد محمود چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عبدالغفار،نیاز احمد تبسم،ڈپٹی ڈی ای اوز احمد عرفان باجوہ، محمد افتخار رانا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد فاروق زاہد،کوآرڈینیٹر میاں محمد اشفاق، ایمپائر پرویز اختراورنوید اصغربھی موجود تھے۔



