قومی

آر پی او فیصل آباد کاعوام کو تحفظ فراہم کرنے وجرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم جاری

فیصل آباد (94 نیوز) آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کا ضلعی سربراہان سے میٹنگ کا انعقادکرائم کی شرح کو کنٹرول کر نے اور عوام الناس کو تحفظ فراہم کر کی ہدایات جاری کردیں۔ ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کاآرپی او آفس میں ضلعی سربراہان کے ساتھ میٹنگ کاا نعقاد میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد جبکہ ڈی پی او جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں تمام افسران کو KPIsکے مطابق آپریشنل پالیسی پر عملد رآمد کر کے جرائم کی روک تھام اور سروسز ڈلیوری بہتر کر نے پر زور دیا۔
سنگین نوعیت کے مقدمات قتل،اقدام قتل،ڈکیتی، راہزنی معہ قتل ومزاحمت کے مقدمات میں ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کے مقدمات درج کئے جائیں۔ کرائم پاکٹس کی نشاندہی کر تے ہو ئے گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔مقدمات بر خلاف مال میں ریکوری کی شرح پر توجہ دی جائے۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں جائیں تاکہ انسداد جرائم میں کمی واقع ہو سکے۔ مقدمات کا اندراج بر وقت عمل میں لایا جائے اندارج مقدمہ میں تاخیرناقابل برداشت ہو گی منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشنز کو مزید تیز کر نے کے احکامات جاری کیے۔ گینگز کو جلداز جلدگرفتار کیا جائے سابقہ ریکارڈ شدہ ملزمان سے پو چھ گچھ کا عمل جاری رکھا جائے کلائٹ فلائنگ ہو ائی فائر نگ کر نے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جرائم پیشہ افراد کے کیخلاف اپنے اپنے علاقہ میں سرچ آپریشز عمل میں لائے جائیں۔ ضلعی سربراہان تھا نوں کا وزٹ کریں اور فارمل اور انفارمل انسپکشن عمل میں لائیں۔
SIPsپر وٹو کولز کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے ویلفیئر کے پر وجیکٹ کے حوالے سے ورکنگ کی جائیں تاکہ شہریوں کو تحفظ کیساتھ ساتھ ان کے لیے سروسز بھی یقینی بنا یا جا سکے۔خدمت مراکز،تحفظ سنٹر،میثاق سنٹرپر درخواستوں پر بلا تاخیر یکسواور کاروائی کی جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button