Videosقومی

تین کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء کیا جانے والا بچہ پولیس نے کیسے بازیاب کروایا؟

فیصل آباد (94 نیوز ندیم ملک سے) سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور مدینہ ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی۔پولیس نے تین کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء ہونیوالا طالب علم ایان بازیاب کروالیا۔مدینہ ٹاؤن کا رہائشی نویں کلاس کا طالبعلم ایان بہنوں کے ساتھ بائیک پر سکول جارہا تھا،نامعلوم کار سواروں نے گلی سے ایان کو اغواء کرلیا۔ اغواء کاروں نے مغوی کے اہل خانہ کو کال کرکے تین کروڑ تاوان طلب کیا، سی پی او کامران عادل نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے 12 گھنٹوں میں مغوی ایان کو بازیاب کروایا،دو اغواء کار مزمل اور سلمیٰ نواز گرفتار،بازیاب طالب علم ایان ورثاء کے حوالے، تاوان کے لئے طلب کی گئی رقم بھی برآمد۔سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ، ایس پی مدینہ ڈویژن ، ایس پی OCU ، ڈی ایس پی OCU و دیگر افسران کی ایان کےگھر آمد اور اہلِ خانہ کا اظہارِ تشکر

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button