قومی

سرکاری وسائل سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی بھرتیوں کا عینی شاہد ہوں، فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد (94 نیوز) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری وسائل سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی بھرتیوں کے معاملات کے عینی شاہد ہیں۔

پاکستان استحکام پارٹی کے رہنماء فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق وزیراعظم ان کے سامنے ہی فیصل جاوید، افتخار درانی اور ارسلان خالد سے سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی رپورٹ لیا کرتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو 2021 کے وسط میں ہی پتہ چل گیا تھا کہ ان کی حکومت جانے والی ہے، جس کے بعد انہوں نے خیبر پختونخوا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے 87 کروڑ روپے نکال کر سوشل میڈیا ٹیم کی بھرتیاں کیں۔انہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے 9 مئی کے واقعات میں کارکنان اور عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button