قومی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی صارفین کے اطمینان سے مشروط ہوگی، ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (94 نیوز) ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ مارکیٹوں وبازاروں اور ریڑھی فروشوں پر پھل وسبزیاں مقررہ نرخوں کے مطابق ہی فروخت ہونی چاہیں اس ضمن میں انسپکشن کرکے قیمتوں پر عملدرآمد میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

صارفین کو ہر قیمت پر ریلیف کی فراہمی یقینی اور گرانفروشوں کو جیل بھجوائیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسپکشنزاور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے وضاحت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ روٹی کی قیمت کی اوورچارجنگ نہیں ہونی چاہیے جبکہ چکن سمیت کریانہ کی اشیاء اور دالوں وچاول کی قیمت پر بھی نظر رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی صارفین کے اطمینان سے مشروط ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی وصولیوں کے اہداف کی تکمیل کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور ہاٹ سپاٹس کی مسلسل انسپکشن کی تاکید کی۔انہوں نے ستھراپنجاب پروگرام پر جاری عملدرآمدپر بھی بریفنگ لی اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول سے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کی تعمیرات مسمار کردی جائیں اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ لاہور کے احکامات پر من وعن عملدرآمد ہونا چاہیے۔انہوں نے ضلع بھر میں موٹرویز کی حدود میں قائم بھٹوں کی مسلسل انسپکشن کے لئے ریونیو افسران کو ڈیوٹی تفویض کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ جات چلاکر ماحول کو آلودہ کرنے والوں کا محاسبہ ضروری ہے۔انہوں نے محکمہ تحفظ ماحول سے کہا کہ بھٹہ ایسوسی ایشنز کو ہدایات بارے آگاہی دیں اور پابند کیا جائے کہ خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button