قومی

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، کور کمانڈر کانفرنس 

اسلام آباد (94 نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں ، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، یہ بات انہوں نے 83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ  قانون کی عمل داری کو قائم کرنے اور 9مئی کے مجرمان کے خلاف فوری اور شفاف عدالتی اور قانونی کارروائی کے بغیر ملک ایسے سازشی عناصر کے ہاتھوں ہمیشہ یرغمال رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ فورم نے ملک کی حفاظت، سلامتی اور خودمختاری کیلئے مسلح افواج کے افسران و جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خرا ج عقیدت پیش کیا ۔

فورم کو جیو اسٹریٹجک حالات، قومی سلامتی کے لیے اُبھرتے ہوئے چیلنجز اور ملٹی ڈومین خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی حکمت عملی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور پاک فوج کو جدید بنانے، فیلڈ فارمیشنز کیلئے لاجسٹک سپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے نئی تکنیکی تخلیقات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button