کامرس

وفاقی بجٹ 2025-26۔ رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی بجٹ مالی سال 2025-26 میں پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کرنے، بلڈرز اور ڈیویلپرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، اسٹامپ ڈیوٹی  اور  ایف ای ڈی میں کمی کی بھی ایک تجویز ہے۔ 

اوورسیز پاکستانیوں کو تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مراعات کی تجویز بھی دی گئی ہے، پراپرٹی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی پر ایف ای ڈی ختم کرنے پر غور کیا جائے گا، سمندر پار پاکستانیوں کو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مراعات کی تجویز دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button