قومی

جھمرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ملازمین ڈاکٹر سفیان کے ناروا سلوک کے خلاف سراپا احتجاج

چک جھمرہ (94 نیوز) چک جھمرہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ملازمین کی کنسلٹنٹ پتھالوجسٹ انچارج لیب ڈاکٹر سفیان کے ناروا سلوک کے خلاف ہسپتال کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے ایم۔ایس ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال ڈاکٹر خالد کو تحریری درخواست دے دی۔

ملازمین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ہم کسی بھی کام کی غرض سے لیب میں جاتے ہیں تو ڈاکٹر سفیان ہم پر برس پڑتا ہے آنے والے سائیلین کو بھی احسن طریقے سے ڈیل نہیں کیا جاتا ملازمین نے کہا ہے کہ ہم نے ایک روز قبل ایم۔ایس ڈاکٹر خالد کو درخواست گزاری ہے مگر ابھی تک کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ایم۔ایس ڈاکٹر خالد کا اس سلسلے میں موقف دینے سے انکار ملازمین نے یہ درخواست ڈپٹی کمشنر آفس۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ فیصل آباد ۔اسسٹنٹ کمشنر آفس چک جھمرہ کو بھی ارسال کی ہے ملازمین قیصر عباس ۔عمران خان۔راناعلی رضاء۔محمد کاشف۔عمران حفیظ۔عثمان خان۔ایوب۔ریاض چیمہ۔اویس سندھو ۔محمد عثمان۔آصف واہلہ وغیرہ نے محکمہ صحت کے اعلی۔افسران سے موصوف کے روئیے کے خلاف سخت ایکشن کامطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر سفیان کو فی الفور اس اہم عہدے سے برطرف کیاجائے تاکہ ہر ملازم کاعزت و۔وقار قائم رہ سکے ملازمین کامطالبہ ہے کہ کاروائی نہ کی گئی تو احتجاج کرینگے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button