قومی

FWMC نےویسٹ کنٹینرز کی برانڈنگ و اپ لفٹنگ کے کام کا آغاز کر دیا

فیصل آباد (94 نیوز) چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عظیم شوکت اعوان کی ہدایت پر ویسٹ کنٹینرز کی برانڈنگ و اپ لفٹنگ کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں بڑے سائز کے ویسٹ کنٹینر ز کی مرمت و بحالی کے کام کئے جائیں گے ساتھ ہی ساتھ کنٹینرز کی برانڈنگ کے کام بھی مکمل کرائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی نے بتایا کہ ٹوٹے پھوٹے اور زنگ آلود کنٹینرز کو فوری تبدیل کرایا جا رہا ہے۔عوام کی سہولت کیلئے کوڑے دانوں کو منفرد اور جاذب نظر بنانے کیلئے کوڑے دانوں کو رنگ و روغن بھی کرایا جا رہا ہے۔تمام بڑے ویسٹ کنٹینرز کو پیلا رنگ کرایا جا رہا ہے جس پر واضح حروف میں کمپنی کا نام درج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بروقت پینٹنگ سے جہاں کوڑے دان زنگ آلود ہونے سے بچیں گے وہیں کمپنی کے مرمت و بحالی کے اخراجات میں بھی کمی واقع ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button