قومی

FDA نے شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن سسٹم متعارف کرادیا

ہیلپ لائن کا باقاعدہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کیا، شہری 1237پر کال کرکے معلومات حاصل کرسکیں گے

فیصل آباد(94 نیوز) ایف ڈی ا ے کی جانب سے شہریوں کی سہولت و آسانی کیلئے ہیلپ لائن سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔ شہری ہیلپ لائن 1237پر کال کرکے ایف ڈی ا ے کی سروسز اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔

ہیلپ لائن کا باقاعدہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کیا۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عابد حسین بھٹی، چیف انجنیئرمہرایوب، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ جنید حسن منج، ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ میاں اظہار الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل شاہ جہاں بابر ودیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے افتتاحی تقریب کے موقع پر ہیلپ لائن پر ایک شہری کی کال وصول کی اورمطلوبہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہاکہ ایف ڈی اے کی سروسز کے معیار میں اضافہ کرنا ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں متعدد اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں اور ہیلپ لائن سسٹم کا قیام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہیلپ لائن سسٹم میں شہریوں کے اعتماد اور اطمینان کے مطابق مزید توسیع کرکے فون لائنز میں اضافہ اور متعلقہ افسران تک رسائی فراہم کی جائیگی۔انہو ں نے کہاکہ ہیلپ لائن سسٹم کے قیام کا مقصد شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور غیر مصدقہ اطلاعات سے نجات اور براہ راست مستند اور حقیقی معلومات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ایف ڈی اے ہیلپ لائن سے شہری ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت اور انکی منظوری کے امور، جائیدادوں کی منتقلی، وراثتی انتقال، کمرشل و رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری، مختلف فیسوں کی مالیت، ٹی پی رپورٹ، اونر شپ سرٹیفکیٹ، این اوسی، تکمیلی سرٹیفکیٹ، کچی آبادیوں سے متعلق معلومات، قبضہ سلپ کے حصول ایف ڈی اے سٹی، ٹاؤن پلاننگ اور اسٹیٹ مینجمنٹ سمیت ایف ڈی اے کی دیگر مختلف سروسز سے متعلق ایک فون کال کے ذریعے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہری ترقی اورعوامی خدمت کیلئے پرعزم ہیں اور تیز رفتار سروس ڈیلیوری سے متعلق شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے حتی المقدور کوشش کی جارہی ہے اس ضمن میں اعلیٰ نظم ونسق کیلئے تمام سٹاف اور محکمانہ انتظامات کو متحرک رکھاگیاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button