لاہور ہائیکورٹ کاشہبازشریف کورمضان شوگرملزاورآشیانہ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم


لاہور(94نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ فواد حسن فواد کی بھی آشیانہ ہاوسنگ میں ضمانت منظور ہو گئی ہے جبکہ آمدن سے زائد اثاثوں میں ضمانت کی درخواست مسترد کر د ی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جسٹس ملک شہزاد احمدکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ رمضان شوگرملزکے علاوہ اس علاقے میں کوئی اورسکیم بنائی گئی؟وکیل صفائی نے بتایاکہ فتح آباد،مقصود آبادودیگرعلاقوں میں ایسی ہی سکیمیں بنائی گئیں۔
جسٹس مرزاوقاص رؤف نے استفسار کیا کہ فزیبلٹی کی دستاویزات لائے ہیں؟ فزیبلٹی رپورٹ کب بنائی گئی؟جسٹس مرزاوقاص رؤف نے استفسار کیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی دستاویزات کےساتھ بتائیں،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ مڈٹرم ڈویلپمنٹ فریم ورک کے تحت نالے کی تعمیرکی گئی،نقشے کے تحت جامع آبادکے بعدوہاں آبادی نہیں تھی۔
شہبازشریف کے وکیل نے کہا کہ ساراریکارڈنیب کے پاس ہے لیکن اسکے باوجود کچھ نہ کچھ پیش کیاجائے،عدالت نے کہا کہ آپ نے سکیم کی اسمبلی سے منظوری کاکہاتھاوہ دکھائیں کہاں ہے؟ امجد پرویزایڈووکیٹ نے گوگل میپ عدالت میں پیش کردی۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےآشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ فواد حسن فواد کی آشیانہ ہاوسنگ میں ضمانت منظور ہو گئی ہے جبکہ آمد سے زائد اثاثوں میں ضمانت کی درخواست مسترد کر د ی گئی ہے۔



