کالم

معروف نیوز اینکر پرسن ربیعہ احسن کا افسوسناک قتل، ایک عندیہ،ایک سبق ھے۔ نفسیاتی عوامل کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے!


معروف اینکر پرسن ربیعہ احسن کی پراسرار ہلاکت، اندھا قتل، قتل کی بہیمانہ واردات اس وقت ھائی پروفائل بنی ہوئی ھے۔ سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔ بہت سے ویلاگرز اپنی دوکانداری چمکا رہے ہیں۔ طرح طرح کی طوطا کہانیاں سنائی جارہی ہیں۔ بےبنیاد الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ مبالغہ آرائیوں اور قیاس آرائیوں کا بازار حسن گرم ھے۔ صدمہ سے نڈھال غمزدہ خاندان کی جزباتی کیفیت کا کسی کو احساس نہیں۔ افسوس صد افسوس کہ پریشان حال متاثرہ خاندان کی پریشانیوں کو تماشا بن کر انکا تمسخر اڑایا جارہا ھے ۔ اس افسوسناک واقعے کی صورتحال وقت کے ساتھ ساتھ لمحہ لمحہ بدل رھی ھے۔ ھر پل چونکا دینے والے نئے نئے سنسی خیز انکشافات سامنے آرھے ھیں۔ ان تہلکہ خیز انکشافات میں حقائق کم جبکہ الف لیلہ کہانیاں زیادہ ھیں۔ دوسری طرف راولپنڈی پولیس اس معاملے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ اور حالیہ پیش رفت کے مطابق حقائق سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد کے ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔ اینکر پرسن ربیعہ احسن کی موت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس اس کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے شواہد جمع کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 8 نومبر 2026 کو راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں پیش آیا تھا ۔ ان کی رہائش گاہ سے مقتولہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کی لاش برآمد ہوئی تھی۔جنہیں گردن کے نیچے گولی لگی تھی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران مقتولہ کے شوہر احسن نے دعویٰ کیا کہ یہ فائرنگ حادثاتی طور پر ہوئی۔ پستول غلطی سے چلا۔ ملزم کے اعترافی بیان کے مطابق اس نے چھ ماہ قبل غیر قانونی پستول حاصل کیا تھا۔اسے استعمال کا زیادہ علم نہیں تھا۔ یاد رہے کہ ربیعہ احسن کے بھائی کی مدعیت میں انکے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تاہم بعد ازاں اہلخانہ جن میں بہن کا بیان بھی شامل ہے۔ ان کی جانب سے یہ مؤقف سامنے آیا کہ یہ موت حادثاتی تھی۔ انہوں نے اسی لیے یہ مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد، آلہِ قتل پستول اور ملزم کے موبائل فون کا تجزیہ کرنے کے لیے اکھٹے کرلئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شوہر کا پولی گرافک (Lie Detector) ٹیسٹ بھی کیا گیا ھے ۔معاملے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل اور حتمی وجوہات کا تعین تفتیشی رپورٹس مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مقتولہ کے شوہر احسن طاہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اپنی حراست میں لے رکھا ھے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ ربیعہ احسن اور ان کے شوہر کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا۔ جبکہ مقتولہ کی فیملی کا ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی تھی۔ دورانِ تفتیش ملزم احسن طاہر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے مذاق میں اپنی اہلیہ پر پسٹل تانا تھا۔اتفاقاً ٹریگر دب گیا۔ ملزم کے بیان کی سچائی جانچنے کے لیے پولیس نے اس کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے مزید تفتیش کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں بھی توسیع کی ہے۔ اینکر پرسن ربیعہ احسن کا قتل ھمارے معاشرے کے گھرانوں کے لیے ایک انتباہ ھے۔ جہاں پر ٹھنڈے دل و دماغ یا ھوش و حواس سے نہیں بلکہ جزبات سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔ ھماری حسن معاشرت کے لیے ایک عندیہ، سماج کے لیے ایک پیغام ، ایک سبق ھے ۔ افسوس کہ یہ سبق سیکھنے کی کوئی کوشش نہیں کررھا ھے ۔ کوئی صحیح درس نہیں دے رہا۔ اس افسوسناک واقعہ، ھولناک حادثہ کے پس پردہ نفیساتی عوامل کی طرف توجہ دینے کی کوئی بھی کوشش نہیں کررھا ھے ۔ جن محرکات کی وجہ سے یہ المناک المیہ، سانحہ پیش آیا۔ ان عوامل کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ھے ۔ میڈیا پرسن عامر متین ھمارے ایک سینئر صحافی ھیں۔ چار پانچ سال اینکر پرسن ربیعہ احسن کے ساتھ ایک ٹاک شو کرتے رہے ھیں ۔ انہوں نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کیا ھے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار عامر متین نے اپنے پروگرام کی اینکر ربیعہ احسن کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے، کہ ربیعہ کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا۔ ربیعہ کے گھر والوں نے مقتولہ کے شوہر کا ساتھ دیا۔ جس کی وجہ سے وہ اپنی ایک دوست کے گھر چلی گئیں۔ اور وہیں سے پروگرام کرنے آتی تھیں۔ ایک اطلاع یہ بھی ھے کہ ربیعہ احسن نے ایک سیلون بھی کھول رکھا تھا ۔ کہا جاتا ھے کہ کچھ عرصہ قبل سیلون کی ایک لڑکی کے ساتھ ربیعہ نے اپنے شوہر کا اسکینڈل پکڑا۔ ناجائز تعلقات پر شور شرابہ کیا۔ بعد ازاں عامر متین نے ایک ٹویٹ میں بھی لکھا کہ "ربیعہ کے بقول انہوں نے احسن کو اپنے سیلون پر خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ھوئے دیکھا۔ سوشل میڈیا پر ایک اور صحافی کا کہنا تھا کہ مقتولہ ربیعہ احسن کی ازدواجی زندگی میں شوہر کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں تھے۔ سوشل میڈیا کے بہت سے یوٹیوبر، بہت سے ویلاگرز مقتولہ کے ملزم شوھر احسن کو کیفرکردار تک پہنچانے کے خواہشمند نظر آرھے ھیں۔ یہ سوال بڑی اھمیت و فوقیت کا حامل ھے۔ 13 اور 11 سال کی دو بچیاں جنکی ماں قتل ھو چکی ہے ۔جنکا کوئی بھائی بھی نہیں ہے۔ ان مصوم بچیوں کا باپ زندگی اور موت کے درمیان کھڑا ہے۔ کیا نامزد ملزم کو سزا دینے کے بعد ان بچیوں کو انکی ماں زندہ سلامت مل جائے گی۔ کیا سزا کے بعد ان بچیوں کو اپنے باپ کی شفقت مل سکے گی۔غالباً دو ماہ قبل ملتان کے ایک علاقے میں ایک بڑا ھی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا ۔ ایک شخص نے ایک کمسن مزدور بچے کو اپنی کار کے نیچے بڑی بےدری سے کچل دیا تھا ۔ دو تین روز بعد ملزم بھی مبنیہ طور پر قتل کر دیا گیا ۔ دو خاندان برباد ہوگئے۔ ملزم کے دو کمسن بچے تھے۔ وہ بچے یتیم ھوگیے ۔ ان مصوم ںجوں کا کیا قصور تھا ۔ کیا ملزم کو مار دینے سے مصوم وسیم زندہ ھوگیا ۔ کہا جا رہا ھے کہ مقتولہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کی بیٹیاں اپنے ملزم باپ کی رہائی چاہتی ہیں۔ ساس ملزم کی بےگناھی اور رھائئ کے لیے دعائیں کررہی ہے۔ یہ ایک گھریلو معاملہ ہے۔ لیکن پریشان کن امر یہ ھے کہ اس کا فیصلہ معاشرہ خود کرنا چاہتا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ھے کہ پستول سے مقتولہ کا خون کیا گیا ہے۔ سوال یہ ھے کہ ملزم نے دوست سے پستول کیوں لیا۔ اس پستول سے اچانک گولی کیسے چل گئی ۔ ھمارے معاشرے میں اس طرح کے المناک واقعات حادثاتی طور پیش نہیں آتے ۔ ان کے پیچھے مقتول یا مقتولہ کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ھتانے، اثاثہ جات پر قابض ھونے، مال و زر، دولت و متاع اپنے قبضے میں لینے کے لیے مذموم عزائم و مقاصد چھپے پوتے ھیں۔ المناک قتل کی یہ بہیمانہ واردات ممکنہ باھمی سازش بھی تو ھوسکتی ھے ۔ اس اھم نکتہ کو بھی مخلوط رکھنا پڑے گا۔ میڈیا پرسن عامر متین ھمارے ایک سینئر صحافی ھیں۔ چار پانچ سال تک اینکر پرسن ربیعہ احسن کے ساتھ ایک ٹاک شو کرتے رہے ھیں ۔ انہوں نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کیا۔ نیوز اینکر پرسن مقتولہ ربیعہ احسن ایک حسین و جمیل، خوبصورت ، پرکشش جوان خاتون تھیں۔ سوال یہ ھے کہ خوبصورت بیوی ہونے کے باوجود اس کے ملزم شوھر احسن نے کسی اور عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کیوں کئے ۔ شوہر کی طرف سے دوسری خواتین میں دلچسپی لینے یا ناجائز تعلقات قائم کرنے کے پیچھے محض ظاہری نہیں، بلکہ کئی نفسیاتی اور معاشرتی عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔ازدواجی تعلقات، ازدواجی زندگی متاثر ہونے کے پیچھے کئی اہم نفسیاتی عوامل کارفرما ہوتے ہیں ۔ روزمرہ زندگی کے دباؤ کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان جذباتی لگاؤ اور جنسی خواہش میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ جب دونوں فریقین اپنے جذبات، ضروریات اور شکوک و شبہات کھلے دل سے ایک دوسرے کے سامنے بیان نہیں کرتے، تو غلط فہمیاں بڑھنے لگتی ہیں۔ دوریاں اور فاصلے پیدا ہونے لگتے ہیں۔ ماہرینِ نفسیات کے مطابق شریکِ حیات کی خامیوں پر مسلسل تنقید کرنا، تلخ رویہ اپنانا رشتے میں گہری سرد مہری اور طلاق کا سبب بن سکتا ہے۔شریک حیات کی غفلت اور لاپرواہی رشتے میں تنہائی پیدا کرتی ھے۔ جو تعلقات کو کمزور کر دیتی ہے۔ شریکِ حیات سے غیر حقیقت پسندانہ توقعات، ذہنی تھکن اور جھگڑوں کو جنم دیتی ہیں۔ ازدواجی تعلق سازگار ماحول چاہتا ہے۔ میاں بیوی سازگار ماحول نہ بناسکیں تو جنسی لطف و مسرت کا سرچشمہ نہیں رہتی۔ مردوں کی ازدواجی تعلقات میں دلچسپی کم ہونے لگتی ھے۔ مسلسل ذہنی دباؤ، پریشانی اور بےچینی بے چینی مردوں میں جنسی کمزوری اور ازدواجی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ اینکر پرسن ربیعہ احسن ایک باصلاحیت، باھمت ، دلیر پختون خاتون صحافی تھیں۔ وہ اپنی مسلسل جدو جہد، اپنی قابلیت اور اپنی خدادا بےپناہ صلاحیتوں کی بنا پر، اس مقام ومرتبہ تک پہنچیں ۔ ربعیہ احسن خان ایک حسین و جمیل، خوبصورت پرکشش بھی تھیں۔ معروف اینکر ھونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک نامور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور بزنس وومن بھی تھیں۔ انکی بےپناہ گونا گوں صحافتی اور کاروباری مصروفیات تھیں۔ اپنی بےپناہ مصروفیات میں سے فرصت و فراغت کے چند لحمے اپنے جیون ساتھی کے لیے بھی ضرور نکالنے چاھئے تھے۔ اگر وہ آپنے ھمسفر کے لیے فرصت و فراغت کے چند لحمے نکالتیں۔ تو انکا شوھر شاید کسی اور کی طرف راغب نہ ھو پاتا ۔ کسی ناآشنا سے مراسم و تعلقات پیدا نہ ھوتے۔ ناجائز تعلقات استوار کرنے کی شاید نوبت ھی نہ آتی۔ نہایت افسوس اور معزرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ھماری صحافی برادری کے سینئر صحافی حضرات یا تو علم نفسیات سے لاعلم ھیں، یا پھر نفسیاتی عوامل کو دانستہ طور پر مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔ بیوی کے خوبصورت ہونے کے باوجود شوہر کی طرف سے دوسری خواتین میں دلچسپی لینے یا ناجائز تعلقات قائم کرنے کے پیچھے، کئی نفسیاتی اور معاشرتی عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔ اکثر مردوں کو جسمانی کشش سے زیادہ اس بات کی ضرورت ہوتی ہے، کہ انہیں سراہا جائے، سنا جائے اور اہمیت دی جائے۔ اگر گھر میں مسلسل تنقید یا جذباتی دوری برقرار رہے، تو مرد باہر کسی کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔طویل عرصے تک ایک ہی رشتے میں رہنے کے بعد کچھ لوگ محض نئے پن کی تلاش میں بھی باہر کی طرف دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ چاہے ان کی اپنی شریکِ حیات کتنی ہی خوبصورت کیوں نہ ہو۔ بعض مرد اپنی مردانگی کو ثابت کرنے کے لیے مختلف خواتین کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب میاں بیوی اپنے مسائل اور الجھنوں پر کھل کر بات نہ کریں۔ تو ان کے درمیان ایک خاموش خلیج حائل ہونے لگتی ھے۔ یہ دوری بالآخر باہر سہارا ڈھونڈنے کا سبب بن سکتی ہے۔ موجودہ دور میں سوشل میڈیا اور آزادانہ میل جول نے غیر محرم افراد کے درمیان رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ ازدواجی رشتے کو مضبوط اور وفادار رکھنے کے لیے باہمی عزت، جذباتی ہم آہنگی مضبوط اور اچھے رابطے کی ضرورت پہلے کی نسبت زیادہ بڑھ گئی ھے ۔ رؤف کلاسرا، عامر متین جیسے ھمارے اور بھی دیگر قابل احترام مستند تجربے کار صحافی حضرات کی جانب سے یہ سوال اٹھانا بھی ضروری ھے ، کہ بیوی کے ہوتے ہوئے خاوند دوسری عورتوں میں کیوں دلچسپی لیتا ہے؟ شوہر کے دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات ہوں تو بیوی کیا کرے ؟ ان جیسے سوالات کے درست جوابات تلاش کرنا ھمارے سوشل میڈیا کی اھم ذمے داری ھے۔ واضع رہے کہ زوجین کے رشتے اور تعلقات کو خوشگوار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کریں۔ بدگمانیاں پیدا نہ ھونے دیں۔ معروف نیوز اینکر پرسن مقتولہ ربیعہ احسن کے ساتھ پیش آنے والا اندوہناک واقعہ جو انکے ناحق خون کا سبب بن گیا۔ اس افسوسناک واقعے میں سب اھم نفسیاتی عوامل کو مدنظر رکھنا بےحد ضروری ھے۔ھمارے علم نفسیات کی تھیوری اور مشاہدات کے مطابق بیوی کے ساتھ جنسی تعلقات کا طویل عرصے تک نہ ہونا مرد کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت پر مختلف منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ طبعی تحقیقات کے مطابق مباشرت کے دوران خارج ہونے والے ہارمونز جیسے اینڈورفنز اور آکسیٹوسن دماغی دباؤ کو کم کرتے ہیں۔ ان کیمیائی مادوں کی وجہ سے مرد میں بے چینی، ڈپریشن اور چڑچڑاپن بڑھ سکتا ہے۔ بیوی کی طرف سے رغبت نہ ہونے یا انکار کی صورت میں مرد کی عزتِ نفس (self-esteem) کو نقصان پہنچتا ہے۔ ازدواجی رشتہ صرف ایک کمرے کے ساتھی جیسا محسوس ہونے لگتا ہے۔ جس کے نتیجے میں بلخصوص خاوند خود کو تنہا اور جذباتی طور پر الگ تھلگ محسوس کرتا ہے۔طبعی سائنسی علوم کے مطابق باقاعدگی سے جسمانی تعلق نہ ہونے سے جسم میں قوتِ مدافعت کے بعض مادوں جیسے امیونوگلوبولن اے کی مقدار کم ہو سکتی ھے۔ طبی تحقیقات کے مطابق رگوں میں خون کا بہاؤ متاثر ہو سکتا ہے مردوں میں تناؤ کی یا پٹھوں کی کمزوری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ازدواجی زندگی کے شاندار لمحات سے لطف اندوز نہ ھونے کی صورت میں میاں بیوی کے درمیان غلط فہمیاں، بداعتمادی، اور تلخیاں بڑھ سکتی ہیں۔ خاص کر خاوند کا رشتہ عدم اطمینان کی وجہ سے جذباتی یا نفسیاتی طور پر منفی رجحانات کی طرف مائل ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ھے ۔ھمارے ملک میں اب بھی نہایت قابل اور تجربہ کار ماہرینِ نفسیات موجود ہیں۔ تاہم ان کی مجموعی تعداد بہت ھی کم ہے۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کے ماہرینِ نفسیات (Psychiatrists) اور کلینیکل سائیکالوجسٹس خدمات انجام دے رہے ہیں۔ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ذہنی صحت کے مسائل میں مسلسل اضافہ ھوتا چلا جارہا ھے۔ ایک سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت 8 کروڑ افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ھیں۔ ایک اور دعویٰ کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ھے۔ھماری معزز عدالتوں، ھمارے معزز جج صاحبان اور اعلی تفشیشی پولیس افسران کو سانحہ راولپنڈی، عظیم میڈیا المیہ کے پس پردہ اصل نفیساتی عوامل معلوم کرنے، اس افسوسناک واقعے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے، خاص طور پر سیکالوحسٹ ڈاکٹر طاہرہ رباب، ڈاکٹر ثمینہ حق اور ڈاکٹر کاشف سرفراز جیسے مستند تجربے کار ماھرین نفسیات کی قابلیت، انکے تجربات اور مشاہدات سے مستفید ھونا چاھیے ۔ اس کیس میں ماہرین نفسیات کی مشاورت بے حد ضروری و لازم ہے ۔تاکہ معاشرے کو اینکر پرسن ربیعہ احسن جیسے افسوسناک واقعے سے بچایا جا سکے۔ نفسیاتی سماجی، معاشرتی کا مسائل کا تدراک اور اس قسم کے شدت پسندانہ جزباتی اقدامات کا سدباب کیا جاسکے ۔

نوٹ: ادارہ کا کالم نگار سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button