قومی

دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے میں جو شامل نہیں ہو گا وہ مائنس ہو گا، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد(94 نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے میں جو شامل نہیں ہو گا وہ مائنس ہو گا۔

یہ بات انہوں نے ایک نجی چینل کے انٹرویو میں کہی، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت جو پورے خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہو گی وہ مائنس ہو جائے گی۔ دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے، دہشت گردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے گا، گورنر کے پی نے 160 ارب روپے کا تقاضہ کیا جس کی وزیرِ اعظم نے فوری منظوری دی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button