کامرس
بھارت میں 4 سال بعد پیٹرول 3 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 97.77روپے لیٹر جبکہ ڈیزل 90.67 روپے کا ہوگیا


نئی دہلی (94 نیوز) بھارت میں چار برس کے طویل وقفے کے بعد حکومت نے پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈین حکام کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ چار برس بعد ہونے والے اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 90.67 روپے جبکہ پیٹرول 97.77 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ انڈیا میں آخری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سنہ 2022 میں ہوا تھا۔


