قومی

زندہ قومیں اپنے ہیروز کو نہ صرف یاد رکھتی بلکہ ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، خالد محمود اعظم آبادی

فیصل آباد (94 نیوزسٹی رپورٹر) سیاسی وسماجی اور مذہبی رہنما خالد محمود اعظم آبادی نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو نہ صرف یاد رکھتی ہے بلکہ ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتی رہتی ہیں ۔ آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق نے پاکستان اور پاک فوج کو دنیا بھر میں ایک اونچے مقام پر لا کھڑا کیا ہے ۔ آپریشن بنیان مرصوص پاکستانی تاریخ کا ایک روشن باب اور بے مثال و لازوال کردار کی انوکھی داستان ہے جسے دنیا صدیوں یاد رکھے گی ۔ ہم شہداء آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاع روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے ۔ ہمیں اپنی سیاسی و عسکری قیادت اور پاک فوج پر ناز ہے جنہوں نے ازلی دشمن بھارت کو دھول چٹانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ ملکی بقاء وسلامتی اور استحکام کے لیے پاکستانی قوم متحد ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button