قومی

ون ونڈو کاؤنٹرکے ذریعے گزشتہ چار ماہ میں 385 درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا، ایف ڈی اے

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹرکے ذریعے گزشتہ چار ماہ کے دوران 385 درخواست گزاروں کو تیز رفتار ریلیف فراہم کیا گیا ہے جبکہ 66 درخواستیں مختلف شعبوں میں زیر کارروائی ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے کی۔ اجلاس میں ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون افنان سعید سندھو, ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس افضال انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محسن بشیر ودیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس کو بتایاکہ یکم جنوری 2026 سے اب تک شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ون سے متعلقہ 281 درخواست گزاروں، ٹاؤن پلاننگ ون کے امور کے بارے 38، ٹاؤن پلاننگ ٹو کے حوالے سے 50 جبکہ شعبہ کچی آبادی میں موصول ہونے والی 16 درخواستوں پر دفتری کارروائی کرکے ریلیف فراہم کیا گیا جن میں پراپرٹی کی منتقلی، وراثتی انتقالات، عدالتی ڈگریوں کی تعمیل، اونر شپ کلیرنس سرٹیفیکٹس، ٹی پی رپورٹس، تکمیلی سرٹیفکیٹس، قبضہ سلپ اور مختلف این او سی کے اجراء کے علاوہ دیگر شعبہ جاتی امور شامل ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تیز رفتار سروس ڈیلیوری کے لئے جدید اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی درخواست پر محکمانہ کارروائی کے بارے میں روز بروز اپ ڈیٹ سامنے آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں سے مکمل رابطہ رکھیں اور انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے محکمانہ کارروائی کے بارے میں آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے ”ای بز پنجاب” ہیلپ ڈیسک کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ سٹاف کو تاکید کی کہ درخواست گزاروں کی مکمل رہنمائی کریں تاکہ آسان کاروبار منصوبے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد میں کوئی تعطل نہ ائے۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ ادارہ سے متعلقہ کاموں کے بارے میں رابطہ کرنے والے شہریوں کی کوئی فائل/ درخواست کسی بھی شعبہ میں بلاجواز زیر التواء نہیں ہونی چاہیے اور کسی قانونی رکاوٹ، محکمانہ ضوابط یا مروجہ پالیسی کے برخلاف درخواستوں کے سائلان کو فوری آگاہ کریں تاکہ تاخیر کے بارے میں شکایت پیدا نہ ہو

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button