قومی

ڈپٹی کمشنر نے ڈی گراؤنڈ پارک میں سٹیٹ آف دی آرٹ پبلک لائبریری کا افتتاح کردیا

ای لائبریری کے قیام سے شہریوں کو کتب بینی کے ساتھ ریسرچ کی سہولیات میسر آئیں گی، ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام پارکوں میں تفریحی سہولیات کے ساتھ کتاب دوست پروان چڑھایا جارہا ہے۔اس ضمن میں شہر کے وسط میں واقع ڈی گراؤنڈ پارک میں سٹیٹ آف دی آرٹ پبلک لائبریری شہریوں کے کھول دی گئی اس سے قبل باغ جناح میں بھی لائبریری فعال جہاں روزانہ بڑی تعداد میں کتب بینی کے شوقین رخ کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصر نے پارک کا دورہ کرکے لائبریری کے مختلف حصے دیکھے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر اور ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے دیگر پارکوں میں بھی اسی طرز کی لائبریری قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ڈی گراؤنڈ پارک میں ای لائبریری کے قیام سے شہریوں کو کتب بینی کے ساتھ ریسرچ کی سہولیات میسر آئیں گی اور وہ پرسکون ماحول میں مطالعہ کرسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ای لائبریری میں ڈیجیٹل اور مینوئل دونوں طرز کی علمی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ لائبریری میں انٹرنیٹ، آئی پیڈ اور کمپیوٹرز کے ذریعے تحقیق اور مطالعہ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈی گراؤنڈ میں تفریحی سہولیات سے مزین پارک میں لائبریری کا قیام گرانقدر اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ای لائبریری کا قیام نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔اس موقع پر موجود کتاب دوست افراد نے لائبریری کے قیام کو سراہا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ اداکیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button