قومی

ملک ذیشان ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان، میں کبھی بھی پرتشدد سیاست کا حامی نہیں رہا، ملک ذیشان

فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد) چار سال قبل پارٹی پالیسیوں کے اختلاف کی وجہ سے لاتعلق ہوگیا تھا۔ 2024ء کے الیکشن میں قائدین کے اسرار کے باوجود حصہ نہیں لیا۔ محب وطن پاکستانی پرتشدد سیاست کا کبھی بھی حامی نہیں رہا۔ ریاستی اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے ،2024 میں مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا میری بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی تھی آج میں باضابطہ طورپر اعلان کرتاہوں کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے میرا اورمیرے اہل خانہ کا کوئی تعلق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی تحریک لبیک پاکستان این اے 107ملک ذیشان نے فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہناتھا کہ میں اور میرا خاندان اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں اور اپنے وطن کے قانون نافذ کر نے والے اداروں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ہمارے ادارے ہماری فوج ہمارا فخر ہے ان سے اختلاف رکھنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا ،امن پسند ہوں اور مثبت سیاست میری ترجیح رہی ہے میں نے 2018ء میں حلقہ این اے 107سے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا تھا لیکن 2021ء سے `2024ء تک پارٹی پالیسیوں سے اختلاف ہوگیا کیونکہ میں کبھی بھی پرتشدد سیاست کا حامی نہیں رہا ،اس اختلاف کی وجہ سے قائد ین کے اسرارکے باوجود میں نے2024 ء کے جنرل الیکشن میں حصہ نہ لیا جس پر مجھے الزامات اورکردار کشی کا سامنا کرناپڑا مجھ پر مرکزی شوریٰ کے خلاف پراپگنڈا کا الزام لگایا گیااور میری بنیادی رکنیت ختم کردی گئی آج اس پریس کانفرنس کے ذریعے میں کالعدم تنظیم سے باقاعدہ لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں میرا اور میرے اہل خانہ کا اس تنظیم سے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button