قومی
18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کیخلاف ہے، حافظ حمد اللہ


ہنگو (94 نیوز) 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ ہنگو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے رہنماحافظ حمد اللہ نے کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم سے 73 کا آئین دفن ہوگیا ہے۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے، دینی مدارس اور سودی نظام کے خاتمے کے قانون پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کے خلاف جو قانون پاس ہوا وہ بھی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری سے بڑی معاشی ناکامی اور کیا ہے، پاکستان بھی 80 ارب ڈالرکا مقروض ہے کیا اس کو بھی پرائیویٹ کروگے؟



