قومی

نیاموآنہ و ملحقہ علاقوں کی نکاسی آب کے نئے ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کا کام شروع ہو رہا ہے، ایم ڈی واسا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے سابق اراکین اسمبلی چوہدری عابد شیر علی اور میاں طاہر جمیل کے ہمراہ نیاموآنہ کا دورہ کیا اور وہاں پر نئے ڈسپوزل اسٹیشن اور سیوریج سسٹم کی ترقیاتی سکیم کی تعمیر بارے بریفنگ لی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیاموآنہ اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے نئے ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی لائنیں بچھائی جانے کے پراجیکٹ کا تعمیراتی کام شروع ہو رہا ہے جس کی تعمیر میں استعمال ہونے والا میٹریل اعلیٰ کوالٹی کا ہونا چاہئے جبکہ تعمیراتی کاموں کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ ایم ڈی واسا نے روڈ کٹس کے حوالے سے متعلقہ این او سی کے جلد حصول کی بھی تاکید کی۔ پارلیمنٹرین نے واضح کیا کہ اس نئے پراجیکٹ سے چک نمبر235ر۔ب نیاموآنہ اور ملحقہ آبادیوں کو سیوریج سسٹم کی معیاری سہولیات مہیا ہونگی۔ انہوں نے واسا فیصل آباد انتظامیہ کے ساتھ پراجیکٹ کی تعمیر کی جلد تکمیل کے لئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک نے پراجیکٹ کے ڈیزائن سمیت دیگر امور بارے بریفنگ دی اور یقین دہانی کروائی کہ اس منصوبے کی تعمیر کے لئے کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اور منظور کردہ ڈیزائن کے مطابق تعمیر جبکہ اعلیٰ کوالٹی کے پائپ اور میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button