قومی

معروف سماجی رہنما فاروق تنولی”کاگف“ کے وائس چیئرمین مقرر

”کاگف” کا مشن ہے کہ نظریہ پاکستان کی روشنی میں عوام کو تمام حقوق ان کے دروازے پر ملیں، فاروق تنولی

کراچی (94 نیوز سٹی رپورٹر) 47 سالوں سے قائم ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی نمائندہ تنظیم کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ”کاگف“ کی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد تاحیات چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے سندھ کے معروف سماجی رہنماء فاروق تنولی کو ”کاگف“ کا وائس چیئرمین مقرر کیا ہے ان کی تقرری پر مجلس عاملہ و مجلس و عمومی کے اراکین،مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے فاروق تنولی اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں سندھ بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق، ان کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور کچی آبادی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سمیت آباد کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو مالکانہ حقوق دلوانے کے لئے ”کاگف“ کے آئین اور منشور و کچی آبادیوں کے قوانین کی روشنی میں تمام کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مسائل کے حل کی جدوجہد کوتیز کرنے میں اپنا اہم کردارادا کریں گے۔ فاروق تنولی نے ”کاگف“ کے تا حیات چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ”کاگف” کا مشن ہے کہ نظریہ پاکستان کی روشنی میں عوام کو وہ تمام حقوق ان کے دروازے پر ملیں جن کا وہ خواب دیکھتے ہیں، حکمرانوں کی ذمیداری ہے کہ متو سط اور غریب طبقے کو ضروریات زندگی اور گھر کی چھت فراہم کریں،78سالوں سے آنے والے تمام حکمرانوں نے بد عنوانیوں کے ریکارڈ توڑ کر اس ملک اور قوم کومقروض کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ بنیادی ضروریات کی فراہمی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے، غربت، مفلسی اور بے راہ روی کی بنیادی وجہ ناانصافی، بدامنی اور فساد پر مبنی معاشرہ ہے، غریب کو اس کا حق دینے کے بجائے اس کا استحصال کیا جاتا رہا ہے، انہوں نے ”کاگف“ کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق کی 47سالہ جدوجہد اور کامیاب کنونشن پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب تنہا نہیں ہیں ان کے ساتھ ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکیں کھڑے ہیں جو لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور لیز دینے والے اداروں کے بدعنوان افسران کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ”کاگف”کااولین مقصد ہے کہ معاشرے کو بدعنوانیوں اور بدعنوانوں سے پاک کیا جائے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button