کامرس
پچھلے سال 417 ارب 35 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز امپورٹ کئے گئے


اسلام آباد (94 نیوز) مالی سال 25-2024ء میں ایک ارب 49 کروڑ ڈالر کے اسمارٹ موبائل فونز درآمد کیے گئے۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق مالی سال 25-2024ء میں اسمارٹ موبائل فونز کی درآمد میں 21.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی 2024ء سے جون 2025ء کے دوران ایک ارب 49 کروڑ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے، جن کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 417 ارب 35 کروڑ روپے بنتی ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون 2025ء میں موبائل فونز کی امپورٹ 49.95 فیصد تک بڑھ گئی، گزشتہ ماہ درآمدی موبائل فونز کی مالیت 13 کروڑ 94 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مقامی کرنسی میں گزشتہ ایک ماہ میں 39 ارب 45 کروڑ روپے کے موبائل درآمد کیے گئے۔



