نظریہ پاکستان فورم نے سماجی کارکن پرویز خالد شیخ کو ایوارڈ سے نوازدیا


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) نظریہ پاکستان فورم کی طرف سے نصف صدی سے زائد عرصہ بے لوث فلاح انسانیت کرنے والے عظیم فلاح کار سوشل و ادبی ،تجارتی اور انسان دوست رہنما صدر انجمن اسلامیہ و چیف پیٹرن نظریہ پاکستان فورم پرویز خالد شیخ کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب ہوئی سابق وفاقی وزیر حاجی محمد اکرم انصاری، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی،محمدپروفیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد صادق او، محمد ارشد قاسمی نے پرویز خالد شیخ کی فلاح انسانیت کے لیے کی گئی خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ معاشرے میں پرویز خالد شیخ جیسے بے لوث فلاح کاروں کی وجہ سے روشنی ہے، ایک تواتر کے ساتھ اور ایک جہد مسلسل سے فلاحی کاموں کو جاری رکھنا نہایت قابل تحسین ہے ان کی عظمت ہے کہ اس گئے گزرے دور میں وہ پاکستان کی ایک اہم فلاحی تنظیم انجمن اسلامیہ کے صدر ہیں جس کی خدمات ایک صدی سے زائد عرصہ سے جاری ہیں، انجمن اسلامیہ کی طرف سے تعلیمی، فنی،بے سہارہ بچوں کی عملی کفالت(اپنا گھر) ،طبی،سپورٹس اورادبی خدمات کا ایک ایساسلسلہ جاری ہے ادبی تنظیموں کی سرپرستی اسی طرح پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ملک گیر تنظیم نظریہ پاکستان فورم کی مکمل سرپرستی ان کے وہ عظیم کارنامے ہیں تقریب سے رانا سکندر اعظم خان، چوہدری محمد نواز، ، ڈاکٹر آصف ظہور، افضال شاہین،حاجی محمد عابد، رانا وارث حسین، پروفیسر ریاض احمد قادری، اسلم بٹ نے بھی خطاب کہا۔



