تقریبات/سیمینارز

نقشِ آرٹسٹس ایسوسی ایشن کےزیراہتمام مقامی ہوٹل میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

صدر گلزار احمد بٹ، مرزا محمدعلیم، میاں محمد اشرف، منیر احمد صمیم،شاہد خان و دیگر کی خصوصی شرکت

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) نقشِ آرٹسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جسکی میزبانی محمد عبداللہ نے کی۔ اس موقع پر مہمانوں کا استقبال پھولوں کے ہار پہنا کر کیا گیا۔ تقریب میں سرپرست اعلیٰ مرزا محمد علیم، صدر گلزار احمد بٹ، سینئیر نائب صدر نوید اقبال، سیکرٹری جنرل مرزا محمد حسین، فنانس سیکرٹری محمد ندیم راحیل، سیکرٹری پی آر میاں اشرف جاوید، سیکرٹری اطلاعات شاہد خاں مغل، جوائنٹ سیکرٹری منیر احمد صمیم، سلامت انصاری،ایم ریاض،سلامت علی ملک،صفدالرحمن ساجد، مرزا عبداللہ علیم، محمد طارق نور والے، امتیاز احمد، محمد عمران، آفاق ہارون، مرزا اویس، مرزا محمد اعظم، محمد اشفاق انصاری، ابدال بٹ کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی، جبکہ اینکر پرسن ریڈیو پاکستان ایف ایم93، سی ای او 94 نیوز، بیورو چیف روزنامہ سحر میاں ندیم احمد نے بھی شرکت کی۔ مہمانوں کیلئے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرزا محمد عبداللہ کو ایسوسی ایشن میں شامل ہونے پر سرٹیفیکیٹ اور خوبصورت پینٹنگ سے بھی نوازا گیا۔ منیر احمد صمیم نے ایسوسی کا تعارف پیش کیا اور بتایا کہ ہر سال اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ گلزار احمد بٹ اور مرزا محمد علیم نے بتایا کہ ہر سال آرٹس کونسل میں فن پاروں کی نمائش کی جاتی ہے جس میں ملک بھر سے آرٹسٹس شرکت کرتے ہیں۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے سی ای او 94 نیوز میاں ندیم احمد کو خوبصورت پینٹنگ کا تحفہ بھی دیا گیا۔ تقریب کے آخر پر ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button