پاکستان میں ویلنٹائن ڈے منانا دو قومی نظریہ سے غداری کے مترادف ہے، عبدالرشید حجازی،حافظ محمدیونس


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) کبھی عورت مارچ اور کبھی ویلنٹائن ڈے کے نام پر عورتوں کی تذلیل پر معاشرہ کب تک بے حسی و بے حمیتی کی تصویر بنا تماشہ دیکھتا رہے گا ایسے تہواروں کی پاکستان میں آزادی دو قومی نظریہ سے غداری کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی، حافظ محمد یونس آزاد، سید سبطین شاہ نقوی، خالد محمود اعظم آبادی، مہر محمد عبداللہ، قاری محمد حنیف ربانی، مولانا ابرار احمد ظہیر، پروفیسر عبد الرزاق شاد، مولانا قاری احمد حسن، ساجد قاری شفیق الرحمن یزدانی، حافظ محمد مسعود، قاری محمد ارشد، مولانا بہادر علی سیف مولانا محمد اشرف جاوید قاری بشیر احمد عزیزی مولانا اکرام اللہ طور و دیگر نے جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی باشعور مسلمان ایسے بے ہودہ مغربی تہوار نہیں منا سکتا چند افراد نے یہود ونصاریٰ کے ایماء پر ڈالروں کے حصول کے لئے یورپ کی گندگی کو اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں پھیلانے کے لئے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے کوششیں کی ہیں جنہیں ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ عورتوں کی تذلیل کرنے کے لئے عورت مارچ ، ویلنٹائن ڈے ، آتش بازی اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔



