بچیوں کی تعلیم و تربیت معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،مولانا عبدالرشید


فیصل آباد (94 نیوز) بچیوں کی تعلیم و تربیت معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے موجودہ دور میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن وحدیث کا علم حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی ، ناظم مرکزیہ ضلع فیصل آباد قاری محمد ارشد ، خالد محمود اعظم آبادی ، رانا محمد اسلم ، قاری محمد عارف ساجد ، حافظ عبد الرحمن عابد ، مولانا سیف اللہ توحیدی ، محمد یاسر بٹ و دیگر نے جامعہ منظوراں للبنات کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دینی ادارے معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ایک بچی کی تربیت سے پورا گھرانہ سدھر سکتا ہے ۔اپنی مدد آپ کے تحت ملک بھرمیں ہزاروں مدارس نوجوانوں کی کردار سازی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ۔ رانا محمد اسلم کا اپنی مرحومہ والدہ محترمہ کے نام پر دینی ادارے کا قیام اہل علاقہ اور ارد گرد کے باسیوں کے لئے خیر و برکت کا باعث بنے گا ہمیں بھی اس طرح کے نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تقریب میں رانا عبدالرحمن قاری محمد عابد احسان الحق محمد اصغر و دیگر نے شرکت کی ۔ پروگرام کے اخر میں ملکی بقاء وسلامتی اور استحکام سمیت رانا محمد اسلم کے مرحوم والدین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔



