فیصل آباد کے بہترین افسران میں تعریفی اسناد کی تقسیم


فیصل آباد (94 نیوز میاں حمزہ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے کہا ہے کہ عوامی بہبود کے اقدامات کی تکمیل اولین مشن ہے۔ جس کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران کو تفویض کردہ اہداف کی بھی مکمل مانیٹرنگ اورضلعی انتظامیہ ٹارگٹس مکمل کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔انہوں نے اپنے آفس میں مختلف اہداف مکمل کرنے والے افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اورتوقع کا اظہار کیا کہ ضلعی افسران آئندہ بھی چیف منسٹر گورننس اقدامات کی تکمیل میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اقدامات سے عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف کی فراہمی ممکن ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی تعمیر وترقی اور خوبصورتی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران عوام الناس کے لئے قابل رسائی رہیں اور ان کے مسائل کو حل کرانے کے لئے ایسے ٹھوس اقدامات کئے جائیں کہ عوام کا ضلعی محکموں پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود کے جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرائیں اور شہری خوبصورتی نمایاں نظرآنی چاہیے۔انہوں نے صفائی کی صورتحال کی نگرانی جاری رکھنے،پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔



