لینڈ مافیا اورسہولت کاروں کیخلاف 25دسمبر کے بعددمادم مست قلندر ہوگا، صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی

اولیاء اور صوفیا ء کی سرزمین انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے،چیئرمین سرائیکی ایکشن کمیٹی راشد عزیز بھٹہ

کراچی (94 نیوز میاں ندیم احمد) سرائیکی تہذیب امن محبت اور محنت کی تہذیب ہے، اولیاء اور صوفیا ء کی سرزمین انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے،سرائیکی ثقافتی میلہ باہمی اتحاد و اتفاق و ہم آہنگی میں اہم کردار اد اکریگا،”کاگف” کا مشن ہے کہ نظریہ پاکستان کی روشنی میں عوام کو وہ تمام حقوق ان کے دروازے پر ملیں جن کا وہ خواب دیکھتے ہیں، حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ متو سط اور غریب طبقے کو ضروریات زندگی اور گھر کی چھت فراہم کریں،77سالوں سے آنے والے تمام حکمرانوں نے بد عنوانیوں کے ریکارڈ توڑ کر اس ملک اور قوم کومقروض کردیا ہے،کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھنے والوں اور لینڈ مافیا، بلڈرز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور تحریک چلانے کے لئے سروں پر کفن باندھنے کی تیاری کرلیں،کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کے حقوق کے حصول، احساس محرمی کے خاتمے کے لئے، عزت نفس کی بحالی اور لینڈ مافیا، بلڈرز مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 25دسمبر کے بعددمادم مست قلندر ہوگا، یہ گفتگو ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی نمائندہ تنظیم کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ”کاگف“ کے چیئر مین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے ”کاگف“ سیکریٹریٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی، ”کاگف“ مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ کرنے والوں میں سرائیکی ثقافتی میلہ کے چیف آرگنائزرسردار یعقوب خان گوپانگ،چیئرمین سرائیکی ایکشن کمیٹی راشد عزیز بھٹہ،عاقب جاویدکھوکھر،سجاول خان رند، معراج خان چانڈیو،عبد الستار،ملک یاسین اور دیگر شامل تھے اس موقعہ پر، ”کاگف“ کے صوبائی صدر سیلم جمالی کراچی کے صدر راجہ سلیم اور دیگر بھی موجود تھے،سرائیکی رہنماوں نے ”کاگف“ کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی اور عہدیداروں و کارکنان کو 6دسمبر کو آرٹس کونسل میں سرائیکی ثقافتی میلہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ”کاگف“ کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق کی 43سالہ جدوجہد اور کامیاب کنونشن پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب تنہا نہیں ہیں ان کے ساتھ ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے لاکھوں مکیں کھڑے ہیں جو لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور لیز دینے والے اداروں کے بدعنوان افسران کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر مقابلہ کریں گے، ”کاگف“ کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ بنیادی ضروریات کی فراہمی اور غربت کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے، غربت، مفلسی اور بے راہ روی کی بنیادی وجہ ناانصافی، بدامنی اور فساد پر مبنی معاشرہ ہے، غریب کو اس کا حق دینے کے بجائے اس کا استحصال کیا جاتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور بد عنوانوں کے خلاف ”کاگف“ کا جہاد جاری رہے گا ”کاگف“ کے 46ویں یوم تاسیس کے حوالے سے 46واں آل پاکستان کچی آبادیز اینڈ گوٹھ کنونشن25 دسمبر کو کراچی میں منعقدہوگا، عوام کو لولی پاپ دیکر سازشیں کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں جنہوں نے ہمیشہ انتقامی سیاست کرکے غیرت مندقوم کے سروں کا سودا کرکے اپنے بینک بلینس میں اضافہ کیا ہے،مثبت اور تعمیری سیاست کے فروغ میں کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکیں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکتے ہیں،لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور لیز دینے والے اداروں کے بدعنوان افسران کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ان کا اولین مقصد ہے کہ معاشرے کو بدعنوانیوں اور بدعنوانوں سے پاک کیا جائے اور نظریہ پاکستان کی روشنی میں عوام کو وہ تمام حقوق ان کے دروازے پر ملیں جن کا وہ خواب دیکھتے ہیں،سرائیکی رہنماوں نے کہا کہ سرائیکی ثقافتی ترقی کیلئے غیر معمولی کام کرنے کی اشد ضرورت ہے،سرائیکی قوم کے ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور فنون کو نمایاں کرنے کیلئے 6دسمبر کو آرٹس کونسل میں سرائیکی ثقافتی میلہ کا انعقادکیا جارہا تاکہ سرائیکی قوم میں اپنے حقوق کے حصول کیلئے سوچ بیدار کیا جائے۔سرائیکی قوم امن، محبت اور بھائی چارے کی علامت ہے، جنوبی پنجاب کے عوام پرامن لوگ ہیں۔انہوں نے ہمیشہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی ثقافت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سرائیکی کلچرکو ہر سال بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔سرائیکی ہر ثقافت تہذیب کا احترام اور قدر کرنے والے لوگ ہیں،جنوبی پنجاب امن کی دھرتی ہے وہاں کے لوگ اپنے ملک اور اپنی افواج پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں تمام سرائیکی عوام اپنی فوج کا شکریہ ادا کرتی ہے خاص طور آئی ایس آئی ایم آئی جس کی وجہ سے پا ک وطن امن کی دھرتی ہے۔




