لیبر ڈیپارٹمنٹ پاور لوم فیکٹریاں، فیکٹری ایکٹ 1934 کے تحت رجسٹرد کرنے میں ناکام، لطیف انصاری


فیصل آباد(94 نیوز) چک نمبر 58لہلاں ج ب کے ٹیکسٹائل پاور لوم فیکٹریاں غیر رجسٹرڈ نکلیں، لیبر ڈیپارٹمنٹ پاور لوم فیکٹریاں فیکٹری ایکٹ 1934 کے تحت رجسٹرد کرنے میں ناکام ‘پاکستان لیبر قومی موومنٹ چک نمبر 58لہلاں کے پاور لوم ورکرز کا اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ کرنا جرم بن گیا پی پی 109سے منتخب ایم اے محترم ظفر اقبال ناگرہ اور پی ٹی آئی رہنما حافظ عطااللہ کاآبائی گاؤں ہے اور اس گاؤں کے مزدور تین سال سے اجرتوں سے محروم ہیں 25سے زائد فیکٹریوں کے 5سو مزدور سوشل سکیورٹی سے بھی محروم ہیں آج مزدوروں نے بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ صدر حقوق خلق پارٹی پنجاب’ زین جٹ ‘پروین لطیف ویمن ورکرز الائنس’لیاقت غفاری کی قیادت میں سینکڑوں مزدوروں نے جیل روڈ فیصل آباد لیبر ڈیپارٹمنٹ کے باہر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا اور جیل روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا مزدوروں نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ اورنعرہ بازی ظلم کہ یہ ضابطے ہم نہیں مانتے ‘ساڈا حق ایتھے رکھ’دوران احتجاج ڈائریکٹر لیبر ویسٹ غلام شبیر کلیار نے مزدوروں کے ساتھ مذاکرات کیے اور فوری طور پر متعلقہ لیبرآفیسر چوہدری سعید کو موقعہ پر پہنچ کر فیکٹری مالکان کے ساتھ مذاکرات کرکے اجرتوں میں اضافہ کروانے اور تمام فیکٹریوں کو فیکٹری ایکٹ 1934 کے تحت رجسٹرڈ کرنے کا حکم مزدوروں سے خطاب کرتے ہوے بابا لطیف انصاری کہا اگرآئندہ 72گھنٹوں میں مزدوروں کے مطالبات پورے نہ ہوے تو ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے مذاکرات کے بعد مزدور منتشر ہوگئے۔



