قومی

LOVE پاکستان کےعنوان سے پنجاب بھر میں یوم آزادی منایا جائے گا، عمیر احمد

فیصل آباد (94 نیوز)14اگست شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،لاکھوں شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمیں ایک آزاد اسلامی ریاست کا حقیقی تصور دیا، دنیا کے نقشے پہ ریاست مدینہ کے بعد واحد ریاست مملکت خداداد پاکستان ہے جو خالص اسلامی نظریاتی بنیادوں پہ حاصل کی گئی۔ ان خیالات کااظہار ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شمالی پنجاب عمیر احمدمکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کی قدر وقیمت نسل نو میں اجاگر کرنے کے لئے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شمالی پنجاب 14اگست یوم آزادی کو LOVE پاکستان کے عنوان سے منائے گی،مملکت خداداد پاکستان ہے جو خالص اسلامی نظریاتی بنیادوں پہ حاصل کی گئی،جس کے پیچھے طویل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کی داستان ہے،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے اور بانیان اور شہداء کی امنگوں کو پورا کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔ ناظم ایم ایس او شمالی پنجاب عمیراحمدمکی نے مزید کہاکہ LOVE پاکستان کے عنوان سے پنجاب بھر میں یوم آزادی کے دن طلبہ ریلیاں اور سیمینارز منعقد کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button