تقریبات/سیمینارز

اقلیتی شہری نمائندوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر کی خصوصی شرکت

فیصل آباد(94 نیوز) یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے چار روزہ اقلیتی شہری نمائندوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں 16یونین کونسلز سے Minority Civic Agents نے شمولیت اختیار کی۔ خالدہ رفیق ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر نے YDF کی اقلیتوں کے لیے خدمات کی فراہمی کے مسائل کے حل کے لیے وابستگی کو سراہا اور ان کے عزم کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ پیریش پریسٹ ریورنڈ فادر خالدرشید عاصی نے رائٹ ٹو انفارمیشن کی اہمیت پر زور دیا اور حکومت پنجاب کی پسماندہ طبقے کی مدد کا شکریہ ادا کیا ۔ عاطف علی خان نے لاہور اور فیصل آباد کی 16 یونین کونسلز میں (MCAs)کو بااختیار بنانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی، انہیں حکومتی نظام اور سماجی احتساب کی ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا۔ مسٹر محمد توصیف ڈی ایس پی نے شرکا کو اقلیتی حقوق اور تعصبات کے خلاف آگاہی فراہم کی، جو معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہیں، گلناز انچارج تحفظ سینٹر نے شرکا کے کمیونٹی ایکشن کی تعریف کی اور معاشرتی بہتری کے لیے اجتماعی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔ نرگس سب انسپکٹر نے شرکا میں اقلیتوں کے حقوق اور تعصب کو کم کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ گرمیت سنگھ سوشل ایکٹیوسٹ، لوک ویہار آرگنائزیشن نے شرکا کوہم آہنگ معاشرے کی تعمیر میں اتحاد اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور ان اقدامات کو آگے بڑھانے میں اقلیتی شہری نمائندوں (MCAs) کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔یہ تعریف شمولیتی حکمرانی اور کمیونٹی کے اختیار کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button