قومی

غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں اور تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہائوسنگ سکیم میں غیر قانونی توسیع کرنے پر بعض تعمیرات کو مسمار کر دیا جبکہ گلستان کالونی کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کا صفایا کرکے راستوں کو کلیئر کر دیا۔قصور وار دکانداروں کا سامان قبضہ میں لیکر ان کیخلاف چالان جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھیج دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے بعض ہائوسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو ایڈن آرچرڈ ہائوسنگ سکیم میں غیر قانونی توسیع کی جا رہی تھی جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بعض تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا گیا اور ڈویلپر سے کہا گیا ہے کہ وہ ہائوسنگ سکیم میں توسیع کے لئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزی پر ان کیخلاف فوجداری مقدمہ بھی درج کرایا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں ایف ڈی اے کی انٹی انکروچمنٹ ٹیم نے گلستان کالونی کے مختلف بازاروں اور گلستان پلازا کے قریب دکانداروں کی طرف سے کی گئی تجاوزات کا صفایا کردیا۔کارروائی کے دوران تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان قبضہ میں لیکر قصور وار دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دئیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button