قومی

غلام محمد آباد سبزی منڈی پانی میں ڈوب گئی، گندے پانی میں سبزیاں فروخت کی گئیں

فیصل آباد (ملک شبیر 94 نیوز ) گزشتہ رات فیصل آباد میں بارش کے بعد غلام محمد آباد سبزی منڈی پانی میں ڈوب گئی اور گندے تالاب کا منظر پیش کرنے لگ گئی، منڈٰی میں سبزی فروش اسی گندے پانی میں بیٹھ کر سبزی فروخت کر تے رہے، اور انتظامیہ کے کسی بھی فرد کو خیال نہ آیا کہ یہ سبزی کھانے کے بعد کئی بیماریاں جنم لیں گی، منڈی انتظامیہ ضلعی انتظامیہ اور واسا کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے، منڈی میں آئے کئی خریداروں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلام محمد آباد سبزی منڈی کی صفائی ستھرائی اور پانی کی نکاسی کا بندوبست کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button