کھیل

ایف ڈی اے سٹی میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد/چیئرپرسن مینجمنٹ کمیٹی سلوت سعید کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر نگرانی سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی میں ممبرز کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کرائے جائیں گے جس کیلئے شیڈول ترتیب دیدیا گیاہے۔ یہ بات مینجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال نے بتائی ۔ انہوں نے بتایاکہ سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی میں ان ڈور گیمز کی سہولیات میں شاندار معیار کوبرقرار رکھنے کیلئے مختلف اصلاحات جاری ہیں جن کے تحت ممبرز کی توقعات کے مطابق اعلی نظم ونسق پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ممبرز کے مابین کھیلوں کے مقابلے رواں ماہ جولائی کے دوران منعقد ہونگے جس کا مقصد کھیلوں کی سرگرمیوں میں وسعت اور ممبرز کے اعتماد و اطمینان میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے سمر کیمپ کا انعقاد بھی تجویز کیا گیا ہے جن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کو مدعو کیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں سمر کیمپ کے دوران طالب علموں کو سوئمنگ، باسکٹ بال اور لان ٹینس کی کھیلوں کی تربیت دی جائیگی اور بعد ازاں دیگر ان ڈورگیمز کی تربیت کا پروگرام بھی سمر کیمپ میں شامل کیاجائیگا ۔ مینجر سپورٹس کمپلیکس نے بتایاکہ اس وقت مردو خواتین ممبرز کو سوئمنگ، لائن ٹینس، باسکٹ بال، جمینزیم، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کی معیاری وجدید سہولیات دستیاب ہیں اور ماہر کوچز ان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سپورٹس کمپلیکس میں مارننگ شفٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کیلئے صبح چھ بجے سے دس بجے تک کا وقت مقرر ہے جبکہ شام کے اوقات میں معمول کے مطابق ممبرز کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button