قومی

تعلیمی بورڈ کے4 اسسٹنٹ کو سپرنٹنڈنٹ، ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

فیصل آباد (94 نیوز) کمشنر/چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ سلوت سعید نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے 4 اسسٹنٹ کو سپرنٹنڈنٹ اور ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے۔

کمشنر/چیئرپرسن کی زیر صدارت ایجوکیشن بورڈ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں درکار شرائط، تعلیم، اے سی آرز کا جائزہ لیکر معیار پر پورا اترنے والے ملازمین کی ترقی کی گئی۔ کمشنر نے ترقی حاصل کرنے والوں کو مبارکباددی اور اپنے ذمہ اہداف کی مزید احسن انداز میں انجام دہی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن بورڈ میں اس وقت کسی ملازم کی ترقی زیرالتواء نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button