تقریبات/سیمینارز

خواتین کو ترقی کے سفر میں ساتھ لیکر چلنا ہو گا، خورشید جیلانی

فیصل آباد (94 نیوز) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لائل پور میوزیم فیصل آباد میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ڈائریکٹر لائل پور میوزیم خورشید جیلانی نے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں میوزیم آفیسرز شہناز محمود،سدرہ شاہ اور نبیلہ تبسم سمیت مختلف نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی اساتذہ اور طالبات شریک ہوئیں۔ ڈائریکٹر لائل پورمیوزیم نے دنیا بھرکی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں خواتین کی ہر شعبہ میں شمولیت ترقی کی معراج حاصل کرنے کی دلیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور مرد ہمیں خواتین کو ترقی کے سفر میں ساتھ لیکر چلنا ہو گا اور یکساں طور پرخواتین کو تعلیم و ترقی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں۔

لائل پور میوزیم کی فیلڈ آفیسر /میڈیا مینجر شہناز محمود نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کھیت کھلیانوں سے لیکر جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے میدانوں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں۔آج کا دن سماجی، سیاسی، اقتصادی،ثقافتی و ٹیکنالوجی کے میدانوں میں خواتین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو اجاگر کر نے اور ان کو سراہنے کا دن ہے۔ شہناز محمود کا کہنا تھا اس سال خواتین کے عالمی دن کے تھیم ”خواتین میں سرمایہ کاری و پیشرفت کو تیز کرنا” کے مطابق خواتین کو ہر شعبے میں اپنا مثبت کرادر ادا کر کے معاشی عدم استحکام سے نمٹنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button