قومی
بشری بی بی سمیت عمران خان کی بہنوں کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ


اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کی باقاعدہ تصدیق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی کردی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنے بھائی کا مقدمہ لڑوں گی، میں الیکشن نہیں لڑوں گی۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا ان کی کوئی اور بہن یا بشری بی بی الیکشن میں حصہ لیں گی جس پر انہوں نے واضح کیا کہ ہم میں سے کوئی بھی الیکشن نہیں لڑ ے گا، ہم صرف کیسز کے لیے آتے ہیں، عمران کے ساتھ بھٹو جیسا سلوک نہیں کیا جا سکتا، سائفر کیس مذاق کیس ہے، جتنی تیزی سے ٹرائل ہو رہا ہے خدشہ ہے 30 تک سزائے موت ہی نہ سنا دیں۔



