قومی

94 نیوز کی خبر پر ایم ڈی واسا عامر عزیز نے اہل علاقہ کی شکایت دور کردی

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) 94 نیوز کے مین ہول کی خبر پر واسا ان ایکشن، ایم ڈی واسا عامر عزیز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مین ہول پر ڈھکن رکھوا کر اہل محلہ کی شکایت دور کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈھڈی والا کے علاقہ رجادہ ٹاؤن میں واسا کے گٹر کا ڈھکن ٹوٹ گیا تھا۔ اہل محلہ نے شکایت درج کروادی تھی لیکن اس شکایت کو دور کرنے میں واسا عملہ نے سستی دکھائی۔ 94 نیوز کی خبر پر ایم ڈی واسا عامر عزیز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اہل محلہ کی شکایت دور کردی اور واسا عملہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی شکایت کو دور کرنے میں سستی نہ برتی جائے بلکہ فوری اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔ جس پر اہل محلہ نے 94 نیوز اور ایم ڈی واسا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بڑے حادثے سے بچ گئے جس پر ایم ڈی واسا عامر عزیز کے شکرگزار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button