قومی

72 پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کانوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور (94 نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتِ عالیہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ارکان کو استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے اسپیکرِ قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

لاہورہائی کورٹ نے فواد چوہدری، حماد اظہر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور ریاض فتیانہ سمیت 72 ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button