قومی

6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری، شارٹ فال 6ہزار 500میگا واٹ تک پہنچ گیا

لاہو ر(میاں ندیم، 94 نیوز) ملک بھر میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 500میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی )کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 21ہزار میگا واٹ ہے جبکہ طلب 27ہزار 500میگا واٹ ہے، رپورٹ کے مطابق تیل ، گیس اور کوئلے کی کمی سے متعدد پاور پلانٹس بند ہیں، جن میں نیلم جہلم، گڈو، لاکھڑا، جام شورو، فیصل آباد اور ساہیوال کول پاور پلانٹ بند ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button